Categories: کھیل

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری

زمبابوے کی پوری ٹیم محض 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی باؤلرز کے سامنے یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم محض 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا کم ترین اسکور ہے۔ اوپنرز برین برینیٹ نے 21 اور ٹاڈی وناشے مارومانی نے 16 رنز بنائے، جبکہ باقی بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلر سفیان مقیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور حارث رؤف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 7.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سیریز اپنے نام کر لی۔

میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں ہدف کا تعاقب کرنے یا اسے ترتیب دینے کی مہارت رکھتی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اس میچ میں اپنی پہلی میچ کی الیون کو برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے تھے، جبکہ زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

14 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

14 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 دن ago