چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع، آئی سی سی کا اجلاس آج ہوگا
گزشتہ روز پاکستان کی اہم شرط مان لی گئی، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 48 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔ نئے معاہدے کے تحت آئندہ تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے۔ ان میچز کے لیے کسی تیسرے ملک کا انتخاب کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، جبکہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وعدہ کیا تھا کہ تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تاہم، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…