Categories: کھیل

پاکستان میں منعقد ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی2025ء کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی ۔ یکم مارچ کو پاک بھارت ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گے

پاکستان میں منعقد ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی2025ء کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور: پاکستان میں ہونے والے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق افتتاحی میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا اور 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
گزشتہ ہفتے پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی ممکنہ تاریخوں کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے ساتھ شیئر کیا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کے میچز19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے وینیوز (کراچی، لاہور، راولپنڈی) میں منعقد ہونگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی ۔ یکم مارچ کو پاک بھارت ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گے۔
آئی سی سی کی طرف سے فی الحال ابھی تک کوئی شیڈول منظر عام پر نہیں آیا۔ ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں گروپ اے میں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں بی گروپ میں شامل ہیں۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ جبکہ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آپس میں جوڑ پڑے گا۔
23 فروری کو لاہور میں انڈیا اور نیوزی لینڈ جبکہ 24 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
25 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی لاہور کرے گا جبکہ 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔
27 فروری کو لاہور میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ ، 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
لاہور میں یکم مارچ کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
پہلا سیمی فائنل 5 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں ہوگا ۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق لاہور میں 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہو گا۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

8 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago