پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025’ کا آفیشل پرومو جاری کیا گیا، جس میں پاکستان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اس سے چیمپئنز ٹرافی کے مکمل پاکستان میں انعقاد یا ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت کی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
آفیشل براڈکاسٹر ‘اسٹار اسپورٹس’ نے پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا، لیکن اس میں پاکستان کو میزبان کے طور پر شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد تنازعہ پیدا ہوا ہے کہ آیا چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں مکمل طور پر ہوگی یا پھر کسی اور ماڈل پر یہ ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔
پرومو میں بھارتی کرکٹ کے ستارے جیسے روہت شرما، ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، لیکن ویڈیو کا اختتام ‘کمنگ سون’ کے پیغام کے ساتھ ہوتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک ایونٹ کے شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
اس پرومو کی ریلیز کے بعد 100 دن سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے بارے میں اب بھی اعلانات میں واضح ڈیڈلاک موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کرنے کی تجویز پیش کی تھی، مگر اس وقت تک اس پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
ایک نئی اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں پاکستان بھارت جا کر میچز نہیں کھیل پائے گا، لیکن ابھی تک اس پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس صورتحال نے براڈکاسٹرز اور مداحوں میں مزید الجھن پیدا کر دی ہے۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…