Categories: کھیل

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی کے وفد کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات ہوئی، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں کیے گئے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ چیئرمین پی سی بی نے عالمی معیار کے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل ہو جائے گی، اور اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شائقین کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ یہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ پاکستان میں منعقد ہو۔ اس موقع پر وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ منیجر عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر، اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔ ملاقات میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل (ر) خالد محمود، اور ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان مسعود بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور وہ تمام ٹیموں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

4 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

4 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

4 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago