گریگ بارکلے کے مستعفی ہونے کے بعد بھارت کی آئی سی سی پر کنٹرول کی راہ ہموار
گریگ بارکلے کے مستعفی ہونے کے بعد بھارت کی آئی سی سی پر کنٹرول کی راہ ہموار
بھارت کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اجارہ داری کے خواب کی تکمیل کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ جلد ہی آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، موجودہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے منگل کی رات ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ اور آئی سی سی کے دیگر ڈائریکٹرز کو مطلع کیا کہ وہ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گریگ بارکلے نے پہلی بار نومبر 2020 میں آئی سی سی کے خود مختار چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا، اور انہیں 2022 میں دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔ اب، بارکلے کی جانب سے تیسری مدت کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ، بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں چیئرمین کے عہدے پر بیٹھنے کی خواہش کو تقویت دیتا ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بارکلے نے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کی مدت بڑھانے کی درخواست نہیں کریں گے اور عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اس اعلان کے بعد، آئی سی سی کے موجودہ ڈائریکٹرز کو 27 اگست 2024 تک نئے چیئرمین کے لیے نامزدگیاں جمع کرانی ہوں گی، اور منتخب چیئرمین 1 دسمبر 2024 کو اپنے فرائض سنبھالے گا۔
اگرچہ بارکلے آئندہ دو سال کے لیے بھی اہل ہیں، لیکن جے شاہ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر کرکٹ ممالک کی حمایت حاصل ہے، جو ان کی چیئرمین شپ کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
اس دوران، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے کے حوالے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اگر جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوتے ہیں، تو پاکستان کے لیے ایونٹ کی میزبانی مزید مشکل ہو سکتی ہے۔
*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…