چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انعامی رقم 2017 کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی توقع
پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر 2.2 ملین ڈالر کا انعام حاصل کیا تھا، اور امکان ہے کہ اگلے سال یہ انعامی رقم دوگنی ہو سکتی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری اور مارچ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ 19 فروری کو کراچی سے شروع ہوگا اور 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی، اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے تین شہروں، کراچی، لاہور اور راولپنڈی کو میچز کی میزبانی دی گئی ہے، جہاں ہر وینیو پر تین تین گروپ میچز ہوں گے۔
2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے ایڈیشن کے لیے کل 4.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتح کے طور پر 2.2 ملین ڈالر کا انعام جیتا تھا، جبکہ رنر اپ بھارت کو 1.1 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔
دیگر دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 450,000 ڈالر ملے تھے، اور گروپ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بالترتیب 90,000 اور 60,000 ڈالر دیے گئے تھے۔
امکان ہے کہ 2025 میں انعامی رقم 2017 کے مقابلے میں دوگنی ہو جائے گی۔ آئی سی سی اور براڈکاسٹرز خاص طور پر پاک بھارت میچ سے بڑی آمدنی کی توقع کر رہے ہیں۔
پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان ہائبرڈ ماڈل پر جاری بحث نے بھی اس ایونٹ کی اہمیت بڑھا دی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان دفاعی چیمپئن ہونے کی حیثیت سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور…
نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…
صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…