Categories: کھیل

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کی 2026 ورلڈکپ سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی

ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی اور منصوبہ بندی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کی 2026 ورلڈکپ سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ایک بڑی پیشگوئی کی ہے۔ محمد آصف نے کہا کہ جس طرح کی صورتحال اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہے، وہ 2026 کے ورلڈکپ میں بھی امریکا سے شکست کھا سکتی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا، ہم 2024 کے ورلڈکپ میں امریکا سے ہارے، جو کہ پہلی بار یہ ایونٹ کھیل رہا تھا اور میزبان ہونے کی وجہ سے کوالیفائی کیے بغیر ہی حصہ لے رہا تھا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی ضمانت ہے کہ اگلے ورلڈکپ میں بھی امریکا پاکستان کو ہرائے گا، اگر ہم نے اپنی ٹیم کی کارکردگی اور حکمت عملی کو بہتر نہ بنایا۔

محمد آصف نے ٹیم کی موجودہ صورتحال پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ 2026 کے ورلڈکپ سے پہلے کپتان، کوچ اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں دو سال کی حکمت عملی بنانی ہوگی، جس میں 20 کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جائے جن کے ساتھ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہم بار بار وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔انہوں نے بھارتی اور جنوبی افریقی ٹیموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور جنوبی افریقا جیسے ممالک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہماری ٹیم ایک ہی جگہ پر رک گئی ہے۔

ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی اور منصوبہ بندی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ 7 جون 2024 کو امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ یہ امریکا کی کرکٹ میں پہلی بڑی جیت تھی، جس نے دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ پاکستان کی ٹیم حالیہ عرصے میں تنقید کی زد میں ہے، نہ صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بلکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

web

Recent Posts

سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ

*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…

7 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago