ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر 35 سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔
پاکستانی ٹیم 254 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان بابراعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز دیے گئے۔ انہوں نے سیریز میں محض 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل پہلے اوور میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نائٹ واچ مین کاشف علی بھی اگلے اوور میں بولڈ ہو گئے۔
محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ساتویں وکٹ کے لیے 39 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، لیکن مجموعی اسکور 115 پر سلمان آغا اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6 اور 7 رنز بنائے اور دونوں جلدی پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز تھا۔ سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو فتح کے لیے مزید 178 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز شان مسعود اور محمد ہریرہ دونوں 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم نے 31 اور کامران غلام نے 19 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 244 رنز پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔ کپتان کریگ براتھویٹ نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں میکل لیوس (7)، عامر جینگو (30)، اور گڈاکیش موتی اور جومل واریکن نے 18، 18 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے دن دونوں ٹیمیں اپنی اپنی پہلی اننگز مکمل کر چکی تھیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز انتہائی مایوس کن رہی، جہاں اوپنرز شان مسعود 15، کامران غلام 16 اور محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم بھی صرف ایک رن بنا سکے۔
پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن سعود 32 اور رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کاشف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے۔ پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ کریگ براتھویٹ 9، میکل لیوس 4، اور عامر جینگو صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر میں کیویم ہوج نے 21 اور کیمار روچ نے 25 رنز بنائے۔ گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن نے 36 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔
پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 6 وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کی، ساجد خان نے 2، جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، اور ابرار احمد شامل تھے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم، ایک گروپ کا 15 اگست کو ہڑتال کا اعلان لاہور: پٹرولیم مصنوعات…
جھیل میں 5 گھنٹے تک بے حرکت شخص، مردہ سمجھ کر پولیس طلب کرلی گئی ہنمکنڈہ: بھارت کی ریاست تلنگانہ…
کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی بری کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج…
گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک گجرات: تھانہ صدر کھاریاں کی حدود…
33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے اسلام آباد: چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے تحت…
آبنائے ہرمز میں آمدورفت معطل، عالمی تیل ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے…