درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جدید ایروجیل مواد تیار

یہ ایروجیل دھوپ میں درجہ حرارت کو 16 ڈگری سیلسیس کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جدید ایروجیل مواد تیار

بیجنگ: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس وقت ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کے سدباب کے لئے ماہرین آئے روز نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔

سائنس جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چینی محققین کی ایک ٹیم نے ڈی این اے کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ایرروجیل مادہ تیار کر لیا ہے۔ یہ ایروجیل شدید گرمی میں درجہ حرارت کو 16 ڈگری سیلسیس کم کر سکتا ہے ۔

محققین ڈی این اے اور جیلیٹن کو ایک ترتیب شدہ پرتوں والے ایروجیل ڈھانچے میں جوڑ کر الٹرا وائلٹ روشنی کو نظر آنے والی روشنی میں تبدیل کرکے غیر معمولی ریڈی ایٹو کولنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ریڈی ایٹو کولنگ میٹریل اہم کردار ادا کرے گا

یہ ایروجیل مواد شہروں میں عمارتی تعمیرات میں ایک انقلاب ہے۔

مطالعے کے حوصلہ افزا نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں بڑی عمارتیں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سالانہ توانائی کے اخراجات میں کافی کمی واقع ہو گی۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

16 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

16 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

16 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago