واٹس ایپ کی دنیا بدلنے والی ہے، اے آئی وائس فیچر کی انٹری
واٹس ایپ کی دنیا بدلنے والی ہے،اے آئی وائس فیچر کی انٹری
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی وائس فیچر متعارف کرائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس پر ابتدائی طور پر تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میٹا کی دیگر پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اے آئی چیٹ بوٹس اور دیگر اے آئی ٹولز پہلے ہی سے دستیاب ہیں، اور اب واٹس ایپ پر بھی یہ سہولت متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ پر اس نئے اے آئی وائس فیچر کی آزمائش شروع ہو چکی ہے، جس کے ذریعے صارفین وائس نوٹس یا آڈیو کو اے آئی چیٹ میں بھیج کر اسے تحریری شکل میں تبدیل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ فیچر صارفین کو آڈیو کی مختصر اور جامع تحریر فراہم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ فیچر کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، تاہم اس کی آزمائش جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کی خبریں سامنے آئیں تھیں، جس کے تحت انباکس میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو ایک کلک پر تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…