کیا زمین سے تیل نکالنے کا عمل زلزلے پیدا کرتا ہے؟

انگلینڈ میں 1 سال کے دوران 100 سے زائد معمولی زلزلے آئے

کیا زمین سے تیل نکالنے کا عمل زلزلے پیدا کرتا ہے؟

ایک حالیہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ میں ایک سال کے دوران آنے والے 100 سے زیادہ چھوٹے زلزلے قریبی علاقوں میں تیل نکالنے کی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیش آئے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق، 2018 اور 2019 کے دوران ہونے والے ان 100 سے زائد چھوٹے زلزلوں کا تعلق آس پاس کے تیل کے ذخائر کے استخراج سے ہے۔

انگلینڈ کے نیوڈیگیٹ گاؤں اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں اپریل 2018 سے 2019 کے اوائل تک آنے والے ان زلزلوں کی شدت 1.34 سے 3.18 کے درمیان ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں دیواروں اور چھتوں میں دراڑیں اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

جیولوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ زلزلے ہورلے میں ہارس ہل کے قریب تیل نکالنے کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہو رہے تھے، جو 5 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر دور واقع ہیں۔

جیولوجیکل میگزین میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تیل نکالنے کے عمل اور اس کی مقدار کی بنیاد پر زلزلوں کی تعدد کا جائزہ لینے کے لیے ایک ماڈل تیار کیا گیا ہے، جس نے لاکھوں ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے نتائج نے ظاہر کیا کہ ماڈل کی پیش گوئی تیل نکالنے اور زلزلوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق کی نشاندہی کرتی ہے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago