معمر شہری کی ٹھوڑی کا نشان کس کمپنی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے: مرسڈیز، ٹویوٹا، یا مزدا؟
ترکیہ:معمر شہری کی انوکھی فرمائش پر گاڑی بنانے والی کمپنیاں الجھن میں
ترکیہ کے صوبہ وان سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری نے اپنی ٹھوڑی کی جھریوں کی بنا پر ایک نئی گاڑی کی فرمائش کردی۔ ان کی ٹھوڑی پر ایک نشان موجود ہے جو انہیں لگتا ہے کہ کسی مشہور گاڑی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے۔
معمر شہری نے سب سے پہلے مرسڈیز کمپنی سے رابطہ کیا اور بتایا: "میری ٹھوڑی پر جھریاں آپ کی مرسڈیز کے لوگو سے مشابہ ہیں، اور لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔” مرسڈیز کمپنی نے ان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا: "آپ کی ٹھوڑی کا نشان ہماری کمپنی کے لوگو سے مختلف ہے۔ یہ نشان زیادہ تر ٹویوٹا کمپنی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے۔ آپ ان سے ایک نئی گاڑی طلب کریں۔”
یہ سن کر معمر شہری نے ٹویوٹا کمپنی سے رابطہ کیا۔ ٹویوٹا کے ماہرین نے غور سے ٹھوڑی کا نشان دیکھا اور بتایا: "آپ کی ٹھوڑی کا نشان مزدا کمپنی کے لوگو سے ملتا ہے۔ آپ کو ان کے پاس جانا چاہیے تھا۔”
پریشان حال شہری نے آخر کار مزدا کمپنی سے رابطہ کیا۔ مزدا کے ماہرین نے معائنے کے بعد کہا: "یہ ہماری کمپنی کے لوگو سے قطعی مشابہت نہیں رکھتا بلکہ یہ ہو بہو مرسڈیز کے لوگو سے ملتا ہے۔ آپ دوبارہ ان سے رابطہ کریں۔”
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ اس معمر شہری کی ٹھوڑی کا نشان کس کمپنی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے: مرسڈیز، ٹویوٹا، یا مزدا؟
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…