Categories: کھیل

سری لنکا کی تاریخی کامیابی،بھارت کے خلاف 110 رنز سے فتح

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات اوِشکا فرنینڈو کی 96 رنز کی شاندار اننگز تھی

سری لنکا کی تاریخی کامیابی،بھارت کے خلاف 110 رنز سے
فتح

کولمبو:سری لنکا نے بھارت کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد دوطرفہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز کا مجموعہ بنایا۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات اوِشکا فرنینڈو کی 96 رنز کی شاندار اننگز تھی، جس میں انہوں نے بھارتی بولرز کو کافی مشکلات میں ڈالا۔ کوشل مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں پاتھم نسانکا نے 45، چارتھ اسالانکا نے 10، جنیتھ لیاناگے نے 8، دونیتھ ویلالاگے نے 2 اور سدیرا سماراوکرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ آخر میں کمینڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی بولرز میں ریان پراگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

248 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 27 اوورز میں صرف 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں سری لنکا نے 1-2 سے سیریز جیت کر 27 سال بعد بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد سری لنکن ٹیم اور شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر منایا گیا۔ اس فتح نے سری لنکن کرکٹ کے لیے ایک نئی امید اور حوصلہ پیدا کیا ہے کہ وہ آئندہ چیلنجز میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago