مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر سوشل میڈیا پر تہلکہ

یہ واقعہ 'آدی' تہوار کے موقع پر پیش آیا،جس دوران دیوی پاروتی کی پوجا کی جاتی ہے

مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر سوشل میڈیا پر تہلکہ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کانچی پورم میں ایک مذہبی تہوار کے پوسٹر پر سابق فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر شامل کیے جانے پر شدید ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ واقعہ ‘آدی’ تہوار کے موقع پر پیش آیا، جس دوران دیوی پاروتی کی پوجا کی جاتی ہے اور تامل ناڈو کے مختلف مندروں میں بڑی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

کوروویملائی میں منعقد ہونے والے اس تہوار کے لیے ناگتھمن اور سیلیامان مندروں کے قریب لگائے گئے ہورڈنگز میں ایک ایسا پوسٹر بھی شامل تھا جس میں میا خلیفہ کی تصویر کو دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ تصویر کو اس طرح ایڈٹ کیا گیا تھا کہ میا خلیفہ کو دودھ کا برتن اٹھائے ہوئے دکھایا گیا، جو تہوار کے روایتی چڑھاوے کا حصہ ہوتا ہے۔

اس غیر متوقع پوسٹر نے علاقے میں تنازعہ کھڑا کر دیا، اور سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ہورڈنگ کو ہٹا دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میا خلیفہ نے فحش فلموں کی صنعت کو چھوڑ دیا ہے اور ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو اس صنعت سے دور رہنے اور اس طرح کی پیشکشوں سے بچنے کا مشورہ دیا تھا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

3 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

3 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

3 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago