ایرانی مشن نے ان الزامات کو ’بے بنیاد‘ اور ’بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیا ہے۔
ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزامات کی تردید کردی
ایران نے امریکی میڈیا کی جانب سے سابق صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ان الزامات کو ’بے بنیاد‘ اور ’بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ حملے میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کی پرزور تردید کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران، جنرل قاسیم سلیمانی کے قتل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست ملوث ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ امریکی عہدیداروں نے خبردار کیا تھا کہ ایران کی طرف سے خطرے کے پیش نظر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی جاگراں ویلی سے تین لاپتا نوجوانوں کی…
اس خبر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے عمران…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ ن…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں…