پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – گزشتہ ماہ بھارت کے ساتھ ہونے والے فضائی تصادم میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے مار گرائے گئے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں ہیں۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن شہزاد اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ تباہ شدہ بھارتی جنگی جہازوں کے دو پائلٹس ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

شہزاد اقبال نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پوڈکاسٹ میں میزبان مبشر ہاشمی کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معلومات پاکستان ایئر فورس کو زمینی سطح پر کام کرنے والی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذریعے حاصل ہوئیں اور متعدد ذرائع سے تصدیق کے بعد ان پر اطمینان حاصل کیا گیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شہزاد اقبال نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایئر فورس حکام سے یہ سوال بھی کیا کہ پاکستان کے 9 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں بھارت کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہونے کے باوجود پاکستان کیسے برتری حاصل کر پایا؟ اس پر ایئر فورس حکام کا جواب تھا کہ "پاکستانی دفاعی نظام بھارت سے کہیں زیادہ جدید اور مؤثر ہے، اور حالیہ فضائی جھڑپ نے اس کی بھرپور عکاسی کی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس معرکے کے دوران پاکستان کے 40 طیارے بھارت کے 80 طیاروں کے مقابل تھے، لیکن حیران کن طور پر پاکستان کا کوئی طیارہ نہ صرف محفوظ رہا بلکہ بھارتی فضائیہ کسی پاکستانی جہاز کو لاک بھی نہ کر سکی، نہ ہی کوئی میزائل فائر کیا جا سکا۔ اس کے برعکس پاکستان نے بھارتی رافیل سمیت کئی جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ انکشافات پاکستانی فضائیہ کی اعلیٰ صلاحیتوں، تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے عملی ثبوت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود ایک بڑی طاقت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

5 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

5 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

5 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

5 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

5 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

5 دن ago