Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔ 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  صرافہ بازار میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1542 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 240 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کے ریٹ میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے کی بڑھوتری سے 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 336 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 365 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔

اسی طرح یکم نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  ہونے کا امکان ہے۔ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 82 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی تاہم عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Tags: gold prices
usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago