Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ  فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ، تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے فی ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی البتہ کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے ا ب تک ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ ہو چکا ہے، 16اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر نجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 30 پیسے اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست پر سماعت 14 نموبر کو ہو گی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago