Categories: کاروبار

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد دوسری کرنسیز بھی مہنگی ہوگئیں

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد دوسری کرنسیز بھی مہنگی ہوگئیں۔ یورو، درہم، پاؤنڈ، ریال بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے فی ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی البتہ کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے ا ب تک ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ ہو چکا ہے، 16اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کے ساتھ ہی یورو، درہم، پاؤنڈ، ریال بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ انٹر بینک میں یور ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ 50 پیسے بڑھنے کے بعد 343.50 روپے، اماراتی درہم 30 پیسے اضافے کے بعد 79.50 روپے اور سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.90 روپے پر پہنچ ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈالر اور دوسی کرنسیز میں اضافے کے باوجود صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ  فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago