Categories: کاروبار

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا، وپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے اضافہ ہو گیا، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ گیس صارفین کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز 3900 فیصد اضافے سے 10 روپے سے بڑھا 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تندوروں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے البتہ حکومت نے ملک بھر کے صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے ساتھ صارفین سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

7 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

7 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

7 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

7 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

7 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

7 days ago