Categories: کاروبار

پنجاب حکومت نے گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی ہے۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کا معاوضہ یقنی بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے۔ گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی جبکہ ریلیز پرائس 4700 روپے فی من مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت 400روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے آغاذ پر ڈالر کی قیمت 285 روپے تھی البتہ 2 روپے 34 پیسے کی کمی کے بعد اب ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کر ہے۔ ڈالر کے ساتھ پاؤنڈ بھی 4 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 346 روپے 27 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال 75 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ہے۔ آج سرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں روئی کی قیمت میں 200 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی من ایکس جن قیمت 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 week ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 week ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 week ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 week ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 week ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 week ago