Categories: کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت گر گئی

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گر گئی۔  ڈان نیوز کے مطابق سونا فی تولہ 2100 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے پر مقامی نرخوں میں بھی اضافہ ہوا تھا، سونے کی عالمی قیمت 7 ڈالر فی اونس اضافے کے ساتھ 1975 ڈالر ہو گئی تھی جبکہ پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں 1300 روپے تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

البتہ آج سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ہو گئی جس کے بعد 24 قیرات سونے کے ساتھ ساتھ 22 قیرات اور 18 قیرات سونے کے نرخ بھی گر گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈالر بھی 1 راپیہ 42 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 50 پیسے تھی لیکن آج اس میں کمی آئی ہے اور ڈالر 282 روپے 8 یسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں دالر کی قیمت میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ بھی کھربوں روپے کم ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قدر گرنے اور روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے قرض کا حجم کم ہو گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے قرضے میں 12 برس بعد کمی آئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago