Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکج 92 ہزار 500 روپے ہو چکی ہے جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 80 ہزار41 روپے ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 38 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاو میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار935  ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث 15 نومبر سے ملک میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد سے اب تک 4 فیصد کم ہو چکی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ  نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یکم نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت یکم نومبر کو 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ یکم نومبر کو لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago