Categories: کاروبار

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سونا بھی مہنگا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور فی اونس سونا 1965 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن ذرائع کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago