Categories: کاروبار

شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر سب سے بڑا کرچ زیورات خاص کر سونے کے زیورات کا ہوتا ہے۔ ایسے میں صرافہ مارکیٹ سے بڑی اچھی خبر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت آج  650 روپےکم ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 650 روپے فی تولہ کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔ 24 قیرات 10گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں بھی سونےکی قیمت 6 ڈالر فی اونس کم ہو کر ایک ہزار 996 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران درہم کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور درہم کی قیمت گر گئی ہے۔  درہم کی قیمت میں 80 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 76.87 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز درہم 77.67 روپے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت فروخت 78.70 روپے ہے ۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

6 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

6 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

6 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

6 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

6 days ago