Categories: کاروبار

صرافہ مارکیٹ میں سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

عالمی منڈی میں فی اونجس سونے کی قیمت اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود سونا مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں ‏24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپےمہنگا ہوکر 217200 روپے کا ہوگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ دس گرام سونے کے بھاؤ 343 روپے بڑھکر 170696 روپے پر ہوگئے جبکہ  عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 3 ڈالر کے اضافے سے 2043 ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز  نے کرایوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بسوں، گاڑیوں، کوسٹروں سمیت تمام ذرائع ٹرانسپورٹ کے کرائے 10 فیصد کم کردیے گئے ہیں۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا نوید کے درمیان اجلاس میں کرائے کم کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ رانا نوید سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا ہے کہ آئندہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے گا جبکہ تمام بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر روٹ پرمٹ بھی آویزاں کیا جائے گا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago