سال 2023 میں ہیلپ لائن 15 پر کتنی کالز موصول ہوئیں؟

سال 2023 میں ہیلپ لائن 15 پر کتنی کالز موصول ہوئیں؟ پنجاب سیف سیٹی اتھارٹی کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔  سیف سٹیز اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2023 جاری کر دی گئی ہے۔  سال 2023میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر پونے 3 کروڑ سے زائد کالز موصول ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ایمرجنسی نمبر پر 2 کروڑ سے زائد غیر متعلقہ کالز کیں ہیں، سیف سٹی نے پولیس اور ریسکیو کے ذریعے 25 لاکھ سے زائد کیسز میں شہریوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی ہے۔ یہ رپورٹ سیف سیٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی 15 پر مختلف معلومات کے حصول کیلئے سوا 5 لاکھ کالز موصول  ہوئی ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مدد کیلئے ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز میں ویڈیو شہادتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں، پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 1100 سے زائد 15 ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ فراہم کیاہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پندرہ سو سے زائد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر فوری ایکشن کروایا ہے۔ مزید یہ کہ  سیف سٹی نے 1 ہزار سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور رکشے تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے ہیں۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago