خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ

سات اعشاریہ 4 شدت کا خوفناک زلزلہ، شہریوں کو علاقے چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے پہلے  دن آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، زلزلے کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

شہریوں  کو اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا پریفیکچرز کے ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق  1.2 میٹر سے زیادہ بلند لہریں اشیکاوا میں واقع نوٹو جزیرہ نما کی واجیما بندرگاہ تک پہنچیں ہیں جہاں پر  ایک بڑی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہوکائیڈو سے ناگاساکی تک بحیرہ جاپان کے ساحل پر 3 میٹر تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ نوٹو کے علاقے میں زلزلے کے 7 آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ شام 5 بجے تک پورے جاپان میں زلزلے کے 11 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے ہین۔

واضح رہے نوٹو جزیرہ نما کے علاقے کے لیے جاری کی گئی سونامی کی بڑی وارننگ گزشتہ تین انتباہات میں سب سے اعلیٰ سطح کا الرٹ تھی  ایک اندازے کے مطابق  جاری کردہ الرٹ مارچ 2011کے توہوکو کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد جاری کی گئی وارننگ کے برابر ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago