Categories: کرائم

با جوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پرجانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار شہید  ہو گئے ہیں جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوگئے،  بتایا گیا ہے کہ دھماکہ باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند بیلوٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔

پولیس اہلکارپولیو ٹیم کی سیکورٹی کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں  ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمیوںاور لاشوں کو خار ہسپتال منتقل کیا۔ بتایا گیا کہ  دھماکے کے بعد خار کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دھماکے کی نوعیت کا اندازہ فوری طور پر نہیں لگایا جا سکا۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ  کا بھی موقف سامنے آگیا ہے۔نگراں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دعائیہ الفاظ میں یاد کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا  کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت  بھی جاری کی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

17 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

17 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

18 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

18 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

18 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

18 hours ago