Categories: کھیل

پاکستانی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

قومی ویمن کر ٹ ٹیم کی اہم کھلاڑی جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ویمن کرکٹر جویریہ رؤف  نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیاتھا۔

جویریہ رؤف نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔جویریہ رؤف نے  2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔

جویریہ رؤف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ  پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ  میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔  انہوں  نے کہا کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ  یہ ایک اچھا سفر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے کہ میں عالم سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرر سکوں۔

دوسری جانب ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان کیپٹن شاہین کے نائب ہوں گے۔  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ تیاریوں میں مصروف ہے ۔قومی ٹیم کا سکوارڈ سڈنی سے براہ راست انگلینڈ پہنچ چکا ہے۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر اور  بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago