ٹک ٹاکر لڑکی کو دن دیہاڑے سڑک پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ٹک ٹاکر لڑکی کو دن دیہاڑے سڑک پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 24 سالہ سبرینا ڈورین نامی ٹک ٹاکر نیل سیلون جا رہی تھی، جب اسے گولیاں ماری گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکہ کے ایک ملک چلی میں معروف ٹک ٹاکر لڑکی سبرینا ڈورین کو دن دیہاڑے سڑک پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قتل کی واردات چلی کے شہر سین تیاگو میں پیش آئی جہاں 24سالہ ٹک ٹاکر سبرینا ڈورین جا رہی تھی اور اسے گولیاں مار کے قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سبرینا خود بھی ایک جرائم پیشہ لڑکی تھی اور کار چوری و منشیات سمگلنگ جیسے جرائم میں قید کی سزا کاٹ کر چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس نے ’بیڈ گرل‘ کے امیج کے ساتھ شہرت پائی اور ٹک ٹاک پر اس کے ساڑھے 3لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبرینا ڈورین کو دن دہاڑے دو نقاب پوش افراد  نے 8گولیاں ماریں اور سبرینا ڈورین کی ہی کار میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ چلی پولیس کے مطابق سبرینا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سبرینا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

6 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

6 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

6 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

6 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

6 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

6 days ago