یونیورسٹی کی لڑکیوں کیلئے کئی من منشیات لانے والا شخص پکڑا گیا

یونیورسٹی کی لڑکیوں کیلئے کئی من منشیات لانے والا شخص پکڑا گیا، منشیات فروش کئی من چرس، افیون اور آئس لاہور لے کر آیا تھا۔ ایم وائے کے نیوز چینل کے سینئر اینکر پرسن ندیم خالد نے پشاور سے منشیات لانے والے شخص کا انٹرویو کیا جس میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی ایک بار چرس  لے کر لاہور آیا تھا، ملزم کے مطابق وہ پہلے 24 کلو گرام چرس لے کر آیا تھا اور اسے اس کام کے 50 ہزار روپے ملے تھےاور وہ تب پکڑا نہیں گیا۔

ملزم نے بتایا کہ اب وہ 24 کلو افیون اور آئس لے کر آیا تھا لیکن گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے منشیات تحویل میں  لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے ایک شخص پشاور میں منشیات فراہم کرتا تھا جو وہ لاہور لا کر یہاں اس کے ساتھی کے حوالے کر دیتا تھا۔ ملزم کے مطابق لاہور میں روزانہ کروڑوں روپے کی منشیات آتی ہیں اور کئی بار پکڑی نہیں جاتیں۔

سینئر کرائم رپورٹر ندیم خالد نے ملزم سے سوال کیا کہ یہ مشیات کون استعمال کرتا ہے تو ملزم نے بتایا کہ لاہور میں لاکھوں لوگ منشیات کے عادی ہیں، خاص طور پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات منشیات کے عادی ہیں اور وہ منشیات خریدتے ہیں۔ ندیم خالد نے ملزم اور گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار سے تفصیلی گفتگو کی، مکمل انٹرویو ملاحظہ کریں۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

9 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

9 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

10 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

10 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

10 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

10 hours ago