Categories: انٹرٹینمنٹ

شائقین کو شاہ رخ کی سالگرہ پر منت کے باہر جمع ہونے سے روک دیا گیا

ممبئی(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کے مداح ان کی سالگرہ منانے کے لیے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ منت پر جمع ہوئے صرف اس امید سے کہ وہ اس سال بھی بالکونی سے انھیں دیکھ کر ہاتھ لہرائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس سال مداحوں کو شاہ رخ گھر کے باہر جمع ہونے سے روکنے کے لیے منت کے باہر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہیں شاہ رخ کے مینیجر کی جانب سے مداحوں کے لیے پیغام ملا تھا کہ شاہ رخ اپنی فیملی کے ساتھ علی باغ میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر موجود ہیں۔

شائقین کی ایک بڑی تعداد ہر سال منت کے باہر شاہ رخ کی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوتی ہے، جو کے لیے ہر سال شاہ رخ اپنی بالکونی پرآتے انہیں تھے۔

شاہ رخ اپنے بیٹے کی منشیات میں ضمانت ملنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ علی باغ میں وقت گزارنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے بحری جہاز پر چھاپہ مارنے کے بعد آریان کو 2 اکتوبر کو منشیات کی خریداری، رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شاہ رخ نے اپنی شوٹنگ کے تمام شیڈول منسوخ کر دیے تھے اور تنازع کے دوران خود کو میڈیا سے دور رکھا تھا۔ دو بارضمانت مسترد ہونے کے بعد، آریان کو بالآخر 28 اکتوبر کو ضمانت مل گئی اور دو دن بعد آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

آریان کی آمد سے قبل شاہ رخ کے مداحوں کی بڑی تعداد منت کے باہر جمع تھی۔ انہوں نے ڈھول اور پٹاخوں سے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری آریان کے لیے ہیلتھ چیک اپ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago