چینی سمارٹ فون کمپنی ژاؤمی پاکستان میں ڈیوائسز کرے گی

کراچی(ویب ڈیسک) چینی سمارٹ فونز اور الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ژاؤمی پاکستان میں فون تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کے مقامی پارٹنر، ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، “ژاؤمی، الیکٹرانکس اور اسمارٹ فون کی بڑی کمپنی نے سلیکٹ ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی شراکت سے، جو ائیر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، پاکستان میں موبائل فونز بنائیں گے ۔”

ایئر لنک نے مزید کہا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر سالانہ اندازے کے مطابق 2.5تا3 ملین ہینڈ سیٹس کی پیداوار کو ہدف بنا رہا ہے، جس کا “عام کاروبار کے علاوہ کمپنی کی فی حصص آمدنی پر اضافی اثر پڑے گا۔”

کمپنی کے منصوبوں کے مطابق، ان اسمارٹ فونز کی تیاری تقریباً 450 ملین ڈالرز تک سالانہ آمدنی میں حصہ ڈالے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ، “یہ پروڈکشن سہولت ایئر لنک کی موجودہ جدید ترین موبائل مینوفیکچرنگ سہولت سے ملحق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت لاہور میں واقع ہوگی۔”

توقع ہے کہ پیداواری سہولت جنوری 2022 کے تک شروع ہو جائے گی۔

بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ژاؤمی نے اس عرصے کے دوران 52.8 ملین فون بیچے ہیں، جس سے یہ سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بن گیا ہے۔

ایئر لنک نے پاکستان میں کئی ریٹیل اسٹورز قائم کیے ہیں اور وہ بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈز کا واحد ڈسٹری بیوٹر ہے جن میں “یہ سام سنگ، ایپل، ہواوے، ژیومی، آئیٹیل، ٹیکنو، ٹی سی ایل اور الکاٹیل شامل ہیں۔”

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago