انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

بھارتی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ معروف بالی ووڈ ہیرؤن انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران  ہی ان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا گزشتہ کئی ماہ سے سوال کر رہا تھا کہ کیا اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں اور انہی خبروں کے دوران انوشکا شرما کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انوشکا شرما سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبروں پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں اور انہوں نے میڈیا کو تصاویر بنانے سے منع کردیا تھا۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی اورجوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

20 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

20 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

21 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

21 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

21 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

21 hours ago