Categories: کھیل

ٹی ٹونٹی سیریزمیں اوپنرز کون ہوں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔آنگلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران  پاکستانی کرکٹر جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی ہے، اس  سے یہ  تاثر مل رہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں اننگز کا آغاز کیا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی باؤلرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے محمد رضوان اور صائم ایوب کو نئی گیند سے بالنگ کروائی ہے اور  بابراعظم کو اسپن کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

امکان ہے کہ کیویز کیخلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم کو اوپننگ جوڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا جبکہ بابراعظم اور فخر  کا تیسری یا   چوتھی پوزیشن سنبھالنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر ہون گے، البتہ حالات کے مطابق افتخار اور اعظم کی پوزیشنز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago