Categories: انٹرٹینمنٹ

سلمان خان پہلی بار تیلگو فلم ’گاڈ فادر‘ میں کام کریں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) انڈین میوزک کمپوزر ایس تھمن نے تصدیق کی ہے کہ دبنگ اداکار فلم گاڈ فادر میں کام کریں گے جس کے بعد سے سلمان خان کے مداح کلاؤڈ نائن پر ہیں۔

آؤٹ لک کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کو چرنجیوی کے ساتھ آنے والی فلم میں ڈانس نمبر کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

سلمان خان کی کسی تیلگو فلم میں یہ پہلی ہے ۔

میوزک کمپوزر ایس تھمن نے کہا ہے کہ ، “یہاں سلمان خان سر اور چرنجیوی سر ایک ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، تو یہ ہمارے لیے واقعی بڑا ایونٹ ثابت ہو گا۔”

دریں اثنا،ایسی افواہیں بھی چل رہی تھیں کہ فلم میں برٹنی سپیئرز بھی شامل ہوں گی.

رپورٹوں کے جواب میں، تھمن نے کہا، “ہم ڈیل کے آغاز کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ یہ صرف ابتدائی خطوط پر ہے۔ ہم کچھ بھی کرنے سے پہلے دستاویزات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

“فی الحال ہمارے پاس ابھی تک ان (برٹنی سپیئرز) کو تیلگو گانا گانا یا فلم کے لیے انگریزی گانا کرنے کے بارے میں مناسب وضاحت نہیں ہے۔”

موسیقار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے دسمبر میں امریکی گلوکاروں کے ایجنٹوں سے ملاقات کریں گے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago