نواز شریف اور فضل الرحمان کا حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق، ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتہ کو ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی فون کال کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاجی منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور اپوزیشن کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کی حمایت کرے گی۔

اپوزیشن مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی
17 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر اپوزیشن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے اراکین کے ساتھ غیر رسمی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “جیسے ہی ہم عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات سے فارغ ہوں گے، ہم مہنگائی کے خلاف بھرپور مہم شروع کر دیں گے۔”

ذرائع نے بتایا ہے کہ ، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے اجلاس میں شرکت کی، جہاں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے خلاف مہم چلانے پر مشاورت کی۔ ۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago