Categories: انٹرٹینمنٹ

وقار ذکاء میرے دشمن بن گئے، مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی، ندا یاسر

اکستان کی معروف میزبان و اداکار ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا ءنے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے کے مطابق ندا یاسر نے حال ہی میں پروگرام” حد کردی “میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران وقار ذکاء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکاء میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے۔ وقار ذکاء نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبانی سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی۔

ندا یاسر نے مزید کہا ہے کہ جب میں اور وقار ذکاء ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت وقار ذکاء کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی۔ندا یاسر  نے کہا کہ ”میں نے وقار ذکا ءکو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکاء  نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی‘‘۔

ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکاء کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے۔اس سے قبل ندا یاسر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago