Categories: انٹرٹینمنٹ

میں عمران اشرف کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟ کرن اشفاق بھڑک اُٹھیں

دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق  نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔ سال 2022 میں عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، کرن اشفاق نے 4 دسمبر 2023 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی ہے۔

کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر پر شوبز شخصیات اور فینز کی جانب سے مبارکباد دی گئی البتہ کچھ صارفین نے دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے انکی پوسٹ پر پوچھا کہ “عمران اشرف زیادہ پیارے تھے، آپ نے اُنہیں کیوں چھوڑا؟” اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق  نے کہا کہ “میں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے مجھے چھوڑا تھا اور اللہ نے مجھے بہترین انسان سے نوازا ہے”۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کرن اچفاق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اَپ سے نہیں سنبھلتے جتنی جلدی آپ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس بات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کرن  نے کہا کہ “آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین میری وجہ سے پریشان رہتے تھے، مجھے تنہا دیکھ کر روتے تھے؟ یہ ٹھیک تھا کہ میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟”

ایک اور صارف کے سوال پر کرن نے بتایا انکی یہ شادی مکمل پر اریجنڈ ہے اور محبت کی شادی نہیں ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 week ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 week ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 week ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 week ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 week ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 week ago