Categories: Cars

پاکستان اور چین نے مل کر پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی

چین کے شہر بیجنگ میں طین کے سب سے بڑے اور معروف کار برانڈ ڈونگ فینگ سوکون (ڈی ایف ایس کے) اور پاکستان کے کاروباری گروپ ریگل آٹوموبائلز  نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی سیرس 3 لانچ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کاروں کی صنعت نے حالیہ دور میں کئی الیکٹرک گاڑیوں کا خیرمقدم کیا ہے جس طرح آٹو سیکٹر گرین ٹیکنالوجی کو بڑھانے کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے ایسے میں چین کی یہ الیکٹرک کار الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میں ایک قابل فخر بات ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ لانچ پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت سے نمٹنے اور ملک میں الیکٹرک کاروں کیطرف توجہ مرکوز کرنے میں ایک اہم قدم ہے، اس ای وی گاڑی کی قیمت، بکنگ کی تفصیلات اور ترسیل کا وقت بھی سامنے آگیا ہے۔

کار ساز کمپنی نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر اسمبل ہونے والے سیرس 3 کی قیمت 91 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، مکمل طور پر بلٹ اپ سیرس 3 ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی تھی، توقع ہے کہ گاڑی 24 مارچ 2024 تک صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایم جی موٹرز  نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرونکس کار کو بھی متعارف کروایا ہے۔ ایم جی پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی نئی الیکٹرک کار ایم جی فور ای وی کو مقامی صارفین کیلئےمتعارف کروا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایچ ایس اور زیڈ ایس کو متعارف کروایا گیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago