Categories: صحت

زہریلی سموگ سے سینکڑوں افراد بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچے

زہریلی سموگ سے سینکڑوں افراد بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچے۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں ان دنوں پھر سر فہرست دکھائی دے رہا ہے، سموگ نے سینکڑوں شہریوں کو بیمار کر کے ہسپتال پہنچا دیا، جناح ہسپتال میں گزشتہ دو روز میں 200 ، میو اور گنگارام ہسپتال میں 150،150مریض رپورٹ ہوئے۔

جناح ہسپتال کے پروفیسر اشرف ضیاء کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث خشک کھانسی، گلے کی خرابی،آنکھوں میں خارش اور سانس میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں، ناک، کان، گلا اور پھیپھڑ وں کے مریضوں کےلئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ سموگ کے دوران سانس کے مریض خاص احتیاط برتیں اور گھروں سے باہر نہ جائیں، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کیا جائے۔

دوسری جانب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 311 گاڑیاں بند، 10 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر رات گئے سموکی وہیکلز کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا۔ 04 ہزار 311 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں، 10 ہزار سے زائد سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔

شہر میں بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں بھی بند کیں جارہی ہیں، شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کو بھی چالان کئے جارہے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے، رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago