گیس پر پاکستان کا انحصار ایک ڈراؤنے خواب میں بدل رہا ہے

پاکستان نے صرف چھ سال قبل مائع قدرتی گیس کی درآمد شروع کی تھی ، لیکن انتہائی ٹھنڈے ایندھن پر اس کا بڑھتا ہوا انحصار ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہونے لگا ہے۔

یورپ میں قلت اور کورونا وبا کے اثرات کی وجہ سے عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں اضافے نے ملک کو موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ایل این جی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے اور پاکستان کو طویل مدتی معاہدوں کے تحت سپلائی بڑھانے کے لیے اسپاٹ شپمنٹ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ ادائیگی کرنے پر مجبور کیا ہے ۔

پاکستان گیس پورٹ کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد ، جو کہ ملک کے ایک درآمدی ٹرمینلز کے مالک ہیں ،انھوں  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شارٹ فال کا مطلب ہے کہ قوم سردیوں میں بجلی کی بندش کا شکار ہوگی۔ “یہ برآمدات ، صنعت کے ساتھ ساتھ عوامی حوصلے کو کسی بھی چیز سے زیادہ متاثر کرے گا۔ بجلی کوئی عیاشی نہیں ہے۔

پاکستان کی وزارت توانائی نے تبصرے کے لیے متعدد درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

برطانیہ سے لے کر چین تک توانائی کا بحران ابھرتی ہوئی منڈیوں میں بھی ہلچل مچارہا ہے ، جو پہلے ہی کورونا کی وبا کے اثر سے نکلنے کے لیے شدید جدوجہود کر رہی ہیں، جہاں اشیائے ضرورریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ وہ معیشتیں جومہنگے داموں ایندھن خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں وہ اس وقت رک سکتی ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران ، پاکستان سمیت ابھرتی ہوئی قوموں نے ایل این جی کی درآمد کی حکمت عملی اس بنیاد پر بنائی کہ مستقبل کے لیے ایندھن وافر اور سستا ہوگا ، جیسا کہ پچھلے کئی سالوں میں تھا۔ لیکن کورونا کی وبا اور عالمی معاشی حالات میں تبدیلی نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔

پاکستان کو طویل مدتی معاہدوں کے تحت اپنی آدھی سے زیادہ ایل این جی ملتی ہے ، جو غیر مستحکم اسپاٹ مارکیٹ سے کچھ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اسپاٹ ایل این جی کی زیادہ قیمت نے ایک سیاسی تنازع کو جنم دیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ کیا قوم مہنگے بلوں کو برداشت کرسکے گی۔ اپوزیشن کے سیاستدانوں نے مہنگے داموں گیس کی خریداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

زیادہ اخراجات حکومت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کہ وہ صارفین کو بجلی کی طرف جانے کی ترغیب دے جہاں صنعتی اور انرجی کی ضروریات کے لیے گیس بچا سکے۔

اقبال زیڈ احمد نے کہا کہ ایل این جی اسپاٹ کی قیمتیں “پاگل پن کی حد تک”مہنگی ہیں۔ “اگر اس طرح کا رجحان جاری رہا تو یہ ایل این جی کاروبار کے لیے خود کو شکست دینے والا ہوگا کیونکہ لوگ دوسرے ایندھن کی طرف واپس جانا شروع کردیں گے۔”

مزید بلاگز پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: بلاگز

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago