Categories: میگزین

مولانا روم سے پوچھے گئے کچھ اہم ترین سوالات اور مولانا روم کے جوابات

مولانا روم سے 5 سوالات پوچھے گئے، جس پر مولانا روم کی جانب سے دیے گئے جواب غور طلب ہیں۔

مولانا روم سے پوچھا گیا، زہر کسے کہتے ہیں؟
مولانا روم نے جواب دیا، ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو ”زہر“ بن جاتی ہے خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو، انانیت ہو، دولت ہو، بھوک ہو، لالچ ہو، سُستی یا کاہلی ہو، عزم و ہِمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔

مولانا روم سے پوچھا گیا، خوف کس شے کا نام ہے؟
مولانا روم نے جواب دیا، غیر متوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے، اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

مولانا روم سے پوچھا گیا، حَسَد کِسے کہتے ہیں؟
مولانا روم نے جواب دیا، دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے، اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

مولانا روم سے سوال کیا گیا کہ غُصہ کس بلا کا نام ہے؟
مولانا روم نے جواب دیا کہ جو کام ہمارے قابو سے باہر ہو جائے اسے قبول نہ کرنے کا نام غُصہ ہے، اگر کوئی تسلیم کر لے کہ یہ کام اُس کے قابو سے باہر ہے تو غصہ کی جگہ عفو و درگزر اور تحمل لے لیتا ہے۔

مولانا روم سے پوچھا گیا، نفرت کسے کہتے ہیں؟
مولانا روم نے جواب دیا، کسی شخص کو جیسا وہ ہے ویسا تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے، اگر ہم غیر مشروط طور پر اس شخس کو تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago