Categories: میگزین

محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی

سموگ اور خشک موسم کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، سا ہیوال میں دھند سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، جوہرآباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند بھی سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ سموگ کی وجہ سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء اور اساتذہ ایک ماہ کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔ لاہور شہر اس وقت فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور ائیرکوالٹی انڈیکس خطرنک حد کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago