Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دینے پر فیصلہ محفوظ

پشاور ہائی کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس  دینے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، سماعت  کے دوران الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ عدالت معطلی فیصلہ واپس لے اور نوجنوری  تک کیس مقرر ہیں تب کیس پر دلائل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  بتایا جا رہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست پر جسٹس اعجاز خان نے  کیس کی سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے  وکیل سکندر مہمند نے دلائل پیش کیے ہیں، سماعت کے دوران جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا حکم  دیا  ہے کہ کیا ایک ہائیکورٹ کا حکم پورے ملک کیلئے ہوتا ہے؟انہوں نے کہا  اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسا کوئی حکم موجود  ہے بھی یا نہیں؟ اس کے جواب میں نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بالکل سپریم کورٹ نے آر اوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سماعت کے دوران  کاوائی مکمل کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago