کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آذربائیجان سے کتنی بوریاں کھاد منگوائی جا رہی ہے؟

کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آذربائیجان سے کتنی بوریاں کھاد منگوائی جا رہی ہے؟ ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنہ تھا، کسان متعدد بار کھاد کی قلت کی وجہ سے پریشانی کے باعث شکائت کرتے بھی دکھائی دیے، کسانوں کا کہنا تھا کہ کھاد صرف بڑے درجے کے کسانوں کو مل رہی ہے، کھاد فروش مہنگے داموں کھاد فروخت کر رہے ہیں اسکے علاوہ کھاد بلیک میں رکھی گئی ہے جسکی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

پچھلے کئی روز سے کسان کھاد کی کمی اور قیمتوں کے حوالے سے شکایات کر رہے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  آذ ربائیجان باہمی سرکاری انتظامات کے تحت پاکستان کو ربیع فصل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد فراہم کررہا ہے ۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق  وزارت فورڈ سیکیورٹی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ یوریا ادائیگی کے طریقے کار کی بنیاد پر پاکستان حاصل کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  آذ ربائیجان کی سرکاری کمپنی سو کاریوبی کسی سودی ضمانت کے بغیر یوریا فراہم کررہی ہے ۔ مذکورہ ذمہ دار نے  مزید بتایا کہ آذ ر بائیجان آسان شرائط پاکستان کو گزشتہ دسمبر میں بھی  1 لاکھ ٹن یوریا فراہم کر چکا ہے ۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago