عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینٹ نے منظور کر لی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دلاور خان نے  عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی ۔قرار داد میں  کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔  امن و امان کو وجہ بنا کر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ کے افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی ،جبکہ پیپلز پارٹی نے حمائت کی۔ قرار داد کی ووٹنگ پر بارہ افراد موجود تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب  سے  گردیب سنگھ نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔ سینیٹر افنان اللہ  نے کہا کہ انتخابات کا عمل تو دوسری جنگ عظیم میں بھی نہیں رکا۔ انہوں نے کہا کہ  انتخابات ملتوی کروانے والوں نے 2013 اور 2018 میں الیکشن ملتوی کروانے کی بات نہیں کی

قرارداد کا متن تھا کہ  جنوری اور فروری میں  بلوچستان کے کئی علاقوں میں  موسم  بہت سخت ہوتا ہے۔ کہا گیا کہ   مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔  کہا گیا کہ سینیٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے اس لیے 8 فروری کو ہونے والا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کروانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ  محکمہ صحت ایک بارپھر کورونا وبا کے پھیلنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ چھوٹے صوبوں میں الیکشن مہم کو چلانے کے لئے مساوی حق فراہم کیا جائے۔  کہا گیا کہ الیکشن کمیشن شیڈول معطل کرکے ساز گار ماحول کے بعد شیڈول جاری کیا جائے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago