شرح خواندگی کی رپورٹ سینٹ میں پیش،سب سے پیچھےبلوچستان

ملک میں شرح خواندگی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کی گئی،  پیش کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان  میں شرح خواندگی سب سے کم ہے۔ پاکستان میں دس سال اور زائد عمر کے افراد کی شرح خواندگی سے متعلق معاشی سروے برائے 2022 تا 2023 سینیٹ اجلاس میں پیش کیا  گیا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم کی جانب سے دیے گئے جواب میں دعوی کیا گیا ہے کہ  پاکستان میں مجموعی طور پر شرح خواندگی 62.8 فیصد ہے۔

سینٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں وزارت تعلیم کے تحریری جواب کے مطابق صوبوں میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان میں ہے، جو کہ 54.5 فیصد ہے۔ پنجاب میں شرح خواندگی صوبوں میں سب سے زیادہ 66 عشاریہ 3 فیصد ہے۔ سندھ میں شرح خواندگی 61 عشاریہ 8 فیصد، خیبرپختونخوا میں شرح خواندگی 55 عشاریہ 1 فیصد ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک بھر میں خواتین کی شرح خواندگی 51 عشاریہ 9 فیصد ،  جبکہ مردوں کی شرح خواندگی خواتین سے زیادہ 73 عشاریہ 4 فیصد تک رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  خواتین میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان میں 36 عشاریہ 8 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں 37 عشاریہ 4 فیصد ہے، سندھ میں 49 عشاریہ 7 فیصد ہے  جب کہ پنجاب میں خواتین کی شرح خواندگی 58 عشاریہ 4 فیصد رہی ہے۔

تمام صوبوں کا الگ الگ اعدادوشمار کے ساتھ ڈیٹا  دیکھا جائے تو رپورٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں  شرح خواندگی  کی فیصد باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago